میٹا کمپنی کا صارفین کی فیس بک پروفائل سے پسند اور ترجیح کے زمرے ختم کرنے کا فیصلہ

image

فیس بک کا یوزر پروفائل سے مذہب، سیاست اور جنس کے آپشنز ہٹانے کا اعلان، اس پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا، دیگر صارفین کو فیس بک کے استعمال میں آسان نیوی گیشن کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

کیلیفورنیا: میٹا کمپنی نے کہا ہے کہ وہ صارفین کے فیس بک پروفائل سے پسند اور ترجیح کے 3 زمرے ختم کر رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق مذہب، جنسی میلان اور سیاسی پسند یا ناپسند کو ختم کیا جا رہا ہے جس پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا۔ فیس بک نے اس ضمن میں بعض صارفین سے کہا ہے کہ وہ اب تک کئی پروفائلز کے شعبوں کو ہٹا چکا ہے، دیگر صارفین کو فیس بک کے استعمال میں آسان نیوی گیشن کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

تجزیہ گاروں نے کہا ہے کہ اسے ہٹانے یا نہ ہٹانے کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ سب سے پہلے اس کی خبر سوشل میڈیا ماہر میٹ نوارا نے دی جس نے ایک صارف کو ملنے والا پیغام دیکھا ہے جس میں فیس بک نے کہا ہے کہ ان کی معلومات حذف کی جارہی ہیں جن میں سیاسی خیالات، مذہبی رجحان اور جنسی تعین شامل ہیں۔ دوسری جانب میٹا نے کہا ہے کہ ہم پروفائل ترجیحات میں مذہبی رحجانات، سیاسی خیالات، جنسی میلان اور ایڈریس بھی حذف کر رہے ہیں۔ 

جن افراد نے فیس بک پر پہلے دیے گئے ان فیلڈ کو بھرا تھا، ہم نے انہیں ہٹا دیا ہے۔ اگر آپ یہ معلومات لکھیں گے تو جلد ہی انہیں مٹا دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں صارفین کو ہدف بنانے کیلئے خود فیس بک مارکیٹنگ ٹولز کیلئے یہ کوئی اچھی خبر نہیں، اگر کوئی مذہبی کتب فروخت کرنے والا ادارہ اس میں دلچسپی لینے والوں تک رسائی چاہتا ہے تو اب اس کے پاس کوئی انتخابی راہ نہ ہوگی۔ فیس بک نے پہلے ہی جنوری 2022ء سے صارفین ٹارگٹنگ کے آپشنز بھی ہٹانا شروع کئے ہیں جس میں اس کا دائرہ کار خاصہ وسیع ہے اور ان ترجیحات میں صحت، قومیت، علاقائیت، سیاسی وابستگی، جنسی ترجیحات اور دیگر امور شامل ہیں۔