کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب سے علیحدگی کا اعلان

image

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، رونالڈو باہمی معاہدے کے ذریعے کلب چھوڑ رہے ہیں۔

پرتگال: بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فوری طور پر کلب سے علیحدہ ہونے جا رہے ہیں۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو باہمی معاہدے کے ذریعے کلب کو چھوڑ رہے ہیں، کلب ان کی شراکت کا شکریہ ادا کرتا ہے، فٹبالر نے 346 مقابلوں میں 145 گول اسکور کیے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا کہ ہم رونالڈو اور ان کی فیملی کے اچھے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ کچھ ہی دن قبل رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلب نے دھوکہ دہی کا احساس دلایا اور کلب کے منیجر ایرک ٹین ہیگ مجھے زبردستی اسکواڈ سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے۔