ڈیٹاکس واٹر بیماریوں سے بچنے اور تندرست و توانا رہنے کیلئے مفید قرار

image

ڈیٹاکس واٹر متعدد بیماریوں جیسے جگر، معدے کی تیزابیت اور منہ کے چھالوں سے بچاتا ہے اور جسم کو تندرست و توانا بناتا ہے۔

اسلام آباد: ڈیٹاکس واٹر انسانی صحت کے لیے بہترین نسخہ ہے، قدرتی اجزاء سے منٹوں میں تیار ہو جانے والے اس جادوئی ڈیٹاکس واٹر کے روزانہ استعمال سے انسانی صحت پر مثبت اثرات رونما ہوتے ہیں۔ ڈیٹاکس واٹر سے جسمانی اعضاء کی کارکردگی میں مثبت فرق پڑتا ہے، موسم کوئی سا بھی ہو انسان متعدد بیماریوں جسے جگر ، معدے کی تیزابیت اور منہ کے چھالوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

اس ڈیٹاکس واٹر سے ان سب چیزوں سے بھی بچنا ممکن ہے۔ اس کے لئے آپ کو جو اجزاء چاہیے وہ یہ ہیں۔ ان سب اشیاء کو پانی میں مکس کر کے رکھ لیں اس کے بعد اس کو سارا دن پیتے رہیں ، آلو بخارا تازہ اور خشک دونوں لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ منقے کے بیج نکال دینا ہیں کیونکہ اس کے بیج قبض کرتے ہیں جبکہ ہمیں ڈیٹاکس کرنا ہےاس کے علاوہ پہاڑی پودینہ یا سفید پودینہ اگر نہ ملے تو سادہ پودینہ بھی لیا جا سکتا ہے۔ اس نسخے سے آپ کے جگر، معدے، آنتوں اور پیٹ کی صفائی بھی ہو جائے گی اس کے علاوہ معدے کی گرمی سے منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں وہ بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔