ایپل کمپنی کی نئی ایجاد

image

 

فولڈ ایبل آئی پیڈ کی آمد، فولڈ ایبل آئی پیڈ 2024ء میں متعارف کروایا جائے گا، ایپل کمپنی یہ ٹیکنالوجی پہلی دفعہ استعمال کرے گی۔

کیلیفورنیا: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل کی طرف سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ ایپل ماہرین اس وقت فولڈ ایبل موبائل فون بنانے میں مصروف ہیں، جسے تکمیل کے بعد صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔ فولڈ ایبل آئی پیڈ کی قیمت اور فیچرز کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ایپل پروڈکٹس کے ماہر تجزیہ کار کارمنگ چی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایپل آئی پیڈ 2024ء میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ سام سنگ اور لینووو اس سے قبل فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کے حامل لیپ ٹاپ بنا رہی ہیں۔ تاہم آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل یہ ٹیکنالوجی پہلی دفعہ استعمال کرے گی۔

کارمنگ چی نے 2021ء میں پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا تھا ایپل 2024ء میں فولڈ ایبل آئی فون بنائے گا۔ تاہم گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے بتایا کہ ایپل انتظامیہ آئی فون کی بجائے فولڈ ایبل آئی پیڈ بنائے گی۔کمپنی انتظامیہ نے آفیشلی ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔