آن لائن پلیٹ فارمز پر کروڑوں صارفین کے پاس ورڈ لیک

image

 

 

اسپائی وئیر سافٹ وئیر کا بڑا انکشاف، گزشتہ سال 72 کروڑ صارفین کے پاس ورڈ لیک، دو کروڑ سے زائد ڈیوائسز میں وائرس ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔

لندن: (ٹیکنالوجی ڈیسک) برطانوی جریدے ڈیلی اسٹار نے سائبر کرائم کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اسپائی ویئر سافٹ وئیر سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق دو کروڑ سے زائد ڈیوائسز میں وائرس پایا گیا۔ جبکہ 72 کروڑ آن لائن صارفین کے پاس ورڈ لیک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 72 فیصد صارفین ابھی بھی غیر تبدیل شدہ پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں۔ لیک ہونے والے پاس ورڈز میں سے 1 لاکھ 67 ہزار ملکہ الزبتھ کی موت سے متعلقہ تھے۔ تقریباً سوا 3 لاکھ کے قریب پاس ورڈ ٹیلر سوئفٹ اور بیڈ بنی سے متعلق پائے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاس ورڈ لیک سے بچنے کیلئے معیاری سافٹ ویئر کا استعمال کریں۔ پاس ورڈ لگاتے وقت ہمیشہ اسپیشل کریکٹرز کا استعمال یقینی بنائیں۔ صارفین جہاں تک ممکن ہو تو فیکٹر تصدیقی الگورتھم بھی استعمال کریں۔