پولیو فری پاکستان کا خواب پورا نہ ہو سکا

image

رواں برس کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزارتِ صحت کی تصدیق، خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی تین سالہ بچی میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے شاید ابھی اور محنت کی ضرورت ہے۔ رواں برس میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی تین سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت حکام کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت انجیکشن کے ذریعے ویکسین فراہم کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ کیسز کے پی کے سے سامنے آئے تھے۔ قبائلی علاقوں میں پولیو مہم میں کئی ایک رکاوٹوں کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے مہم چلائی جاتیں ہیں۔ سیکیورٹی خدشات اور پولیو ٹیموں پر حملوں کی وجہ سے پولیو ورکرز کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ملک بھر میں ہر ماہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔