10 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار کردہ ایک کلو گرام وزنی موبائل فون سے کال کو 50 سال مکمل

image

مارٹن کوپر کو موبائل فون کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ 2 اپریل 1973 کو کال کے لیے پروٹو ٹائپ موبائل ڈیوائس کو استعمال کیا گیا تھا۔ اسکی تیاری پر دس کروڑ ڈالرز خرچ ہوۓ تھے۔

نیویارک: موبائل فون سے دنیا کی پہلی کال کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 50 سال قبل نیویارک کے شہریوں نے ایک درمیانی عمر کے شخص کو سڑک پر ایک اینٹ جیسے بڑے پلاسٹک فون ہر بات کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ یہ مارٹن کوپر تھے اور انہوں نے ایک پروٹوٹائپ موبائل ڈیوائس سے پہلی کال کی تھی۔ مارٹن کوپر کو موبائل فون کا بانی تصور کیا جاتا ہے اور 2 اپریل 1973 کو کال کے لیے پروٹوٹائپ موبائل ڈیوائس کو استعمال کیا گیا تھا۔ جب اس فون کو 1983 میں پیش کیا گیا تو اسے دنیا کا پہلا موبائل فون قرار دیا گیا تھا جس کا وزن ایک کلوگرام سے زیادہ تھا۔

اسے چارج کرنے کے لیے 10 گھنٹے لگتے تھے اور محض 30 منٹ تک بات کرنا ہی ممکن تھا جس کے بعد دوبارہ چارج کرنا پڑتا تھا۔ اس کی قیمت 4 ہزار ڈالرز رکھی گئی تھی جو موجودہ عہد کے 11 ہزار 500 ڈالرز (32 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کے برابر ہے۔ بیشتر کمپنیوں نے ہی اس فون کو خریدا تھا تاکہ عملے سے دفتر سے باہر بھی رابطہ کرنا ممکن ہو جائے۔ اس زمانے میں ذاتی موبائل فون کو بہت زیادہ امیر افراد ہی خریدتے تھے اور اس کی چارجنگ کے لیے کافی صبر کرنا پڑتا تھا۔ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون 16 اگست 1994 کو معروف کمپنی آئی بی ایم نے متعارف کرایا تھا جس کا نام پہلے انیگلر رکھا گیا مگر بعد میں اسے سائمن پرسنل کمیونیکٹر کہا جانے لگا۔

مارکیٹ میں دستیاب پہلا ٹچ اسکرین فون تھا جسے اسٹائلوس یا انگلی کی مدد سے آسانی سے استعمال کیا جا سکتا تھا جبکہ اس میں کیلنڈر، کیلکولیٹر، ایڈریس بک اور نوٹ پیڈ جیسے فنکشن انسٹال تھے۔