پاکستان میں کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا

image

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، پاکستان میں کورونا کے 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کی شرح 31-0 فیصد ہے۔ 

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح 31-0 فیصد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا 7 مریض اس وقت تشویشناک حالت میں ہیں۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 238 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 افراد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔ لاہور میں کووڈ کی شرح اس وقت 52-2 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 556 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مریض میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ پشاور میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.18 فیصد ہے۔