بند گوبھی کے حیرت انگیز فوائد

image

سبز پتوں والی سبزی نظام انہضام کیلئے مفید، بند گوبھی وٹامن اور معدنیات سے مالا مال غذا ہے، 100 گرام بند گوبھی انسانی جسم کی وٹامن سی کی یومیہ ضرورت کے 40 فیصد کو پورا کرتی ہے۔ یہ سفید موتیے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ہے۔

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے ہمیشہ سے ہرے رنگ اور پتوں والی سبزیوں کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے۔ بند گوبھی کا شمار بھی ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ بند گوبھی وٹامن اور معدنیات سے مالامال غذا ہے۔ ترکی کی خبر رساں ایجنسی ٹی آر ٹی کے طبی ماہرین کی ایک رپورٹ میں اس سبزی جے فوائد سے متعلق تفصیل سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وٹامن سی کی وافر مقدار کی وجہ سے بند گوبھی متعدی بیماریوں سے بچاتی ہے اور نظام ہضم کو تقویت دیتی ہے۔ 100 گرام بند گوبھی انسانی جسم کی وٹامن سی کی یومیہ ضرورت کے 40 فیصد کو پورا کرتی ہے۔ زیادہ دیر تک پکانے کی صورت میں یا باسی ہونے کی صورت میں بند گوبھی میں شامل وٹامن سی کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

بند گوبھی میں شامل دو مادّے نظام انہظام کی طرف سے پہلے انجذاب کیلئے کولیسٹرول کے ساتھ دوڑ میں شامل ہو جاتے اور بُرے کولیسٹرول کو کم کر دیتے ہیں۔ موتیے کا سدّباب بند گوبھی آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی اور موتیا بننے کی روک تھام کرتی ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹوں کی بدولت بند گوبھی ہمارے جسم میں سوجن کو خاتم کرنے میں مدد دیتی ہے۔