پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی

image

حکام کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پر حتمی بات چیت ہوگی، چند ہفتے قبل ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کے درمیان بات ہوئی تھی۔

کولمبو: (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی تھی تاہم ابھی تک اس معاملے پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

حکام کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پر حتمی بات چیت ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا طے شدہ دورہ کرنا ہے۔