یوٹیوب نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا

image

یوٹیوب سے اسٹوری سروس ختم، یوٹیوب کمیونٹی ٹیب کیلئے کم سے کم پانچ سو اسکرائبر کی شرط بھی ختم، انتظامیہ نے شارٹ ویڈیوز کو ترجیح  دے دی ہے۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے لانچ کے 6 سال بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے اسٹوریز اپلوڈ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سپورٹ پیج میں اعلان کرتے ہوئے گوگل نے آگاہ کیا کہ اسٹوریز فیچر کو دیگر آپشنز جیسے کمیونٹی پوسٹس، شارٹس، لائیو وغیرہ کو ترجیح دینے کیلئے ہٹایا جا رہا ہے۔ یوٹیوب کا اسٹوری فیچر 2017ء میں متعارف ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 26 جون کے بعد سے صارفین یوٹیوب اسٹوری فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے۔ کمیونٹی پوسٹ کی خصوصیت کو آگے بڑھانے کیلئے گوگل نے حال ہی میں کمیونٹی ٹیب کو فعال کرنے کیلئے کم از کم 500 سبسکرائبرز رکھنے کی پابندی ہٹا دی تھی۔ یوٹیوب نے ان کمیونٹی پوسٹس میں نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں ایڈیٹنگ، پولنگ فیچر، کوئز، فلٹرز اور اسٹیکرز شامل ہیں۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ کمیونٹی پوسٹ اور شارٹ ویڈیو کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف ہوں گے۔

یاد رہے یوٹیوب شارٹس اسٹریمنگ ویب سائٹ کا نیا ورژن ہے، جہاں کانٹنیٹ کریئیٹرز ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے یوٹیوب شارٹس کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا اور اب یوٹیوب نے اس سے پیسے کمانے کے فیچر کو بھی شروع کردیا۔ یوٹیوب کی جانب سے جاری مکمل پالیسی کے مطابق یوٹیوب شارٹس سے پیسے کمانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو ویب سائٹ کے ضوابط کو تسلیم کرنا پڑے گا۔