بحرالکاہل کے کلیریئن کلِیپرٹن زون میں ہزاروں اقسام کی نئی آبی حیات دریافت

image

بحرالکاہل کی گہرائی میں 5 ہزار 142 بے نام انواع موجود، کلیریئن کلِپرٹن زون ہوائی اور میکسیکو کے درمیان 60 لاکھ مربع کلو میٹر پر محیط سمندر کی تہہ ہے، جانداروں کی نو دریافت شدہ اقسام میں سے 92 فی صد تو سائنس میں بھی بالکل نئی ہیں۔

لندن: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بحرالکاہل کی گہرایوں میں ہزاروں اقسام کی نئی آبی حیات دریافت ہوئی ہیں۔ محقین کے مطابق بحرالکاہل کے کلیریئن کلِیپرٹن زون میں 5000 سے زائد نئی اقسام کے جاندار موجود ہیں۔ کلیریئن کلِپرٹن زون ہوائی اور میکسیکو کے درمیان 60 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط سمندر کی تہہ کا ایک خطہ ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خطے میں 5 ہزار 578 نئی اقسام کی حیات دریافت کر لی ہیں۔ محقیقن کا مزید کہنا ہے کہ جانداروں کی نو دریافت شدہ اقسام میں سے 92 فیصد تو سائنس میں بھی بالکل نئی ہیں۔ تحقیق کی سربراہ مصنفہ میموریل ریبون کے مطابق دریافت ہونے والی 438 حیات کے متعلق پہلے سے معلومات موجود ہیں۔

میموریل ریبون نے مزید بتایا ہے کہ 5 ہزار 142 بے نام انواع ہیں اور ان کے غیر رسمی نام ہیں۔ شناخت کیے جانے والے اکثر جانداروں میں آرتھروپوڈز، جھینگے اور کیکڑے جیسے بغیر ریڑھ کی ہڈی والے خول دار جاندار ہیں جبکہ دیگر میں اینیلِڈ اور نیماٹوڈا گروپ کے کیچوے شامل ہیں۔