براؤن چکنائی موٹاپا کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے: تحقیق

image

محقیقن براؤن فیٹ کو فعال کرنے کی کوشش میں مصروف، براؤن فیٹ جسم میں موجود مفید چکنائی ہوتی ہے، سائنسدان براؤن چکنائی کی کیلوریز جلانے کا سبب بننے والے پروٹین کا تفصیلی سالمی ڈھانچہ افشا کر کے علاج کے کافی نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

کیمبرج: (ویب ڈیسک) موٹاپے سے نجات پانے کیلئے لوگ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اب موٹاپا کم کرنے کا ایک قدرتی طریقہ علاج بھی ڈھونڈ لیا ہے۔ یہ قدرتی علاج لوگوں کو چکنائی کم کرنے میں مدد دے گا۔

محققین کا ماننا ہے کہ جسم میں موجود براؤن چکنائی کو فعال کر کے موٹاپے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ محققین نے یہ جاننے کی کوشش بھی کی ہے کہ براؤن فیٹ کو کس طرح سے فعال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ براؤن فیٹ جسم میں موجود مفید چکنائی ہے جو سرد حالات میں بڑی مقدار میں حراروں کو جلاتی ہے۔

سفید چکنائی پیٹ پر جمع ہو کر مُوٹاپے کا سبب بنتی ہے جبکہ اس کے برعکس براؤن چکنائی جمع ہونے کے بعد وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس چکنائی کو ٹھنڈ محسوس ہونے کے علاوہ کسی بھی وقت فعال کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال اس علاج کے وضع ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے لیکن براؤن چکنائی کی کیلوریز جلانے کا سبب بننے والے پروٹین کا تفصیلی سالمی ڈھانچہ افشا کر کے محقیقن اب علاج کے کافی نزدیک پہنچ چکے ہیں۔