ادرک کا استعمال آپ کو کن جسمانی مسائل سے بچا سکتا ہے؟ جانئیے

image

ادرک قدرتی خزانہ ہے، اس میں فائبر، وٹامنز اور قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو مائیگرین، ذیابطیس، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

کراچی: (ویب ڈیسک) جڑی بوٹی میں شمار کی جانے والی ادرک میں قدرت نے بے شمار فائدے رکھے ہیں، غذائیت اور فوائد سے بھرپور ادرک کے استعمال سے انسانی جسم میں بے شمار کا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ادرک میں پائے جانے والے رس میں ایک خاص جز پایا جاتا ہے جو گلے کی بیماریوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، اسی وجہ سے نزلہ زکام اور سر درد کے لئے ادرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

روز مرہ زندگی میں تقریباً ہر گھر میں استعمال كی جانے والی ادرک سینکڑوں بیماریوں کا علاج ہے، غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں بڑی تعداد میں فائبر، وٹامن اور قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں، جن کے استعمال سے اوسٹیو آرتھرائیٹس، جوڑوں کا درد، نظام انہظام، دمہ، بخار اپھارہ، مائیگرین، ذیابطیس، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول لیول کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہت سی بیماریوں سے بچنے کے لئے ادرک کا استعمال بہت ضروری ہے، ادرک میں طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں پائی جاتی ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور انہیں مختلف موسمی بیماریوں سے لڑنے کی قوت بخشتی ہے، ادرک ہمارے دماغ کے افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے ، اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور بائو ایکٹِو کمپاؤنڈز دماغ میں دائمی سوزش پیدا کرنے والے عوامل کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں، ادرک کی چائے میں جسم کو سکون دینے والے اجزا شامل ہوتے ہیں جو اعصابی تناؤ اور پریشانی کی صورت میں آرام دے سکتے ہیں، ادرک کی یہ خصوصیت اس کی خوشبو اور شفا بخش ہونے کے سبب ہے، ادرک کا استعمال بالوں کے جھڑنے کی بیماری میں بھی بے حد مفید ہیں، خواتین کے لیے ادرک کا استعمال نہایت مفید اور لازمی قرار دیا جاتا ہے، بچے کی پیدائش کے بعد ادرک کا قہوہ بنا کر پینے سے جسم کی سوجن میں کمی آتی ہے اور کمزوری دور ہوتی ہے۔