پھیپھڑوں کے کینسر سے ہونے والی اموات کو روکنے کے لیے جادوئی اثر رکھنے والی گولی تیار

image

اوسیمرٹنب نامی دوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے بہترین ثابت ہوئی، جو پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہونے والی اموات کو 50 فیصد تک روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

 نیویارک: ( ویب ڈیسک ) ماہرین صحت نے لمبے عرصے کی محنت اور مختلف تجربات کے بعد پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو خوشخبری سنا دی، ماہرین نے اوسیمرٹنب نامی دوا جو پہلے سے استعمال ہونے والی دوا جو پھیپھڑوں کے مریضوں کے لئے لیے امید کی کرن ثابت ہوئی ہے۔ یہ دوا پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا 50 فیصد اموات کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اوسیمرٹِنب نامی دوا ڈرامائی طور پر ایک جادوئی گولی کے طور پر سامنے آئی ہے، جس کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں 10 سال تک طویل مشاہدہ کیا گیا اور ڈاکٹروں نے اس کے نتائج کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ اس کے نتائج امریکن سوسائٹی آف اونکولوجی کی ایک کانفرنس میں پیش کئے گئے۔ ییل یونیورسٹی نے دنیا کے 26 ممالک میں یہ ایک عشرے تک یہ مطالعہ کیا ہے جس میں 30 سے 86 برس تک کے مریض شامل تھے، جنہیں پھیپھڑوں کا کینسر تھا پھیپھڑوں کے سرطان کی ایک قسم میں اس دوا کو مفید پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پھیپھڑے کے کینسر کے شکار افراد کے لیے اوسیمرٹنب نامی دوا کسی نعمت سے کم نہیں اوسیمرٹِنب کی ایک گولی روزانہ کھانے والے افراد ہرطرح کی سرجری سے گزرنے کے بھی زندہ ہیں اور تندرست ہیں، بصورتِ دیگر سرجری کے بعد بھی مریض لقمہ اجل بن جاتے تھے یا پھر دوبارہ سرطان کے شکنجے کی جکڑ میں آجاتے تھے۔ اوسیمرٹِنب دوا پھیپھڑوں کے کینسر کے پہلے، دوسرے اور تیسرے اسٹیج میں بھی یکساں طور پر مفید پائی گئی ہے۔