سعودی عرب نے 1078 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کا منصوبہ تیار کر لیا
سعودی عرب ہائپر لوپ ون ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک، منصوبہ 2030ء تک پایہ۶ تکمیل کو پہنچے گا، کیپسول نما ٹرین 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔
جدہ: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ہائپر لوپ ون ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت مکہ مکرمہ سے جدہ تک کا سفر صرف 5 منٹ میں طے ہو سکے گا۔ یہ جدید منصوبہ 2030ء تک مکمل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔ امریکی کمپنی کے مطابق 2030ء تک سعودی عرب میں ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کی کیپسول نما ٹرین تیار ہو جائے گا۔ ہائپر لوپ کی وجہ سے ریاض سے جدہ تک کا سفر صرف 46 منٹوں میں طے ہو سکے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق کیپسول نما جدید ٹرین کی رفتار 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی امریکی کمپنی نے متعارف کرائی ہے۔ کمپنی نے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر کا بھی یقین دلایا ہے۔