فرش پر سونے کے صحت پر حیران کن اثرات، جنہیں جان کر آپ چارپائی کو چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے

image

پرانے وقتوں میں لوگ زمین پر لیٹنے کو ترجیح  دیتے تھے، زمین پر سونے سے جسم مضبوط ہوتا ہے اور کمر کے درد میں بھی کمی آتی ہے۔

کراچی: (ویب ڈیسک) زمین پر سونے کے فوائد جو انسانی صحت کے بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں، پرانے زمانے میں لوگ زیادہ تر زمین پر لیٹا کرتے تھے ، جب کہ آج بھی موسم گرما میں لوگ فرش لیٹ کر سوتے ہیں، گرمیوں میں فرش ٹھنڈا ہوتا ہے، اس کے علاوہ ذہنی سکون ملتا ہے اور کمر درد میں بھی بہتری آتی ہے۔

بہت سے لوگ فرش پر سونے کے عادی نہیں ہوتے زمین پر لیٹنے کے بعد ان کو نیند نہیں آتی لیکن اس کے بہت سے فائدے ہیں، فرش جیسی مضبوط سطحیں ریڑھ کی ہڈی کو بہتر سپورٹ فراہم کرنے کے لیے بہترین ہیں، وہ لوگ جنہیں کمر درد کی تکلیف رہتی ہے، زمین پر سونے سے یہ درد کم ہوسکتا ہے، فرش پر لیٹنے سے جسم میں خون کی گردش بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمین پر لیٹنے سے آپ کی نیند بھی اچھی اور پرسکون رہتی ہے فرش پر سونے سے جسم کے درجہ حرارت کو زیادہ مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ زمین پر سونے سے آپ کے جسم کی شکل متوازن رہتی ہے اور آپ خود کو فٹ بھی محسوس کرتے ہیں، زمین پر سونے کے جہاں فوائد ہوتے ہیں وہاں نقصانات بھی ہوتے ہیں، فرش پر لیٹنے سے آپ کی گردن میں تکلیف ہوجائے، وہ افراد فرش پر سونے سے پرہیز کریں جنہیں مسلسل جوڑوں کا درد رہتا ہو، حاملہ خواتین زمین پر لیٹنے سے گریز کریں، اور پیٹ کے بل تو بالکل نہ لیٹیں۔