روزانہ بسکٹ کھانے کے انسانی صحت پر اثرات

ہول گرین بسکٹ صحت کیلئے مفید، بسکٹ بنیادی طور پر میدے سے تیار کیے جاتے ہیں، جو مختلف ذائقوں اور بہت سی شکلوں میں آتے ہیں، بسکٹ کی تیاری میں مکھن کی بڑی مقدار استعمال ہوتی ہے جو صحت کیلئے مفید نہیں ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) بسکٹ کو ایک صحت بخش غذا سمجت سے لوگ روزانہ بسکٹ کھاتے ہیں۔ بسکٹ مختلف ذائقوں اور بہت سی شکلوں میں آتے ہیں۔ کچھ بسکٹ غذائیت سے بھرپورھا جاتا ہے اسی لیے بہ اور صحت کیلئے فائدہ مند ہوتے ہیں، لیکن کچھ بسکٹ ایسے بھی ہیں جن میں چینی، کریم اور چاکلیٹ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے اس لئے وہ صحت کیلئے مفید نہیں ہوتے ہیں۔
بسکٹ میں سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے اور اس کی تیاری میں مکھن کی بھی بڑی مقدار استعمال ہوتی ہے جو کہ صحت کیلئے مفید نہیں ہے۔ بسکٹ بنانے کیلئے مختلف اجزاء اور ذائقے جیسے چاکلیٹ، چینی، جام، آئسنگ، دار چینی، یا ادرک استعمال کیے جاتے ہیں۔ یو ایس ڈی اے کے مطابق، ایک معیاری بسکٹ 45 گرام میں ہونا چاہیئے، اور اس میں کیلوریز 166 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹ 19.3 گرام، سیر شدہ چربی 8.5 گرام، سوڈیم بائی کاربونیٹ 441 ملی گرام، شوگر 1.8 گرام، پروٹین 3.2 گرام، فائبر1.1 گرام، آئرن 1.2 ملی گرام، فولیٹ 54.4 ملی گرام، کیلشیم: 31.5 ملی گرام ہونی چاہئیے۔
کچھ بسکٹ صحت کیلئے اچھے ہوتے ہیں، جیسے ہول گرین بسکٹ۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں کیلئے فوری توانائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ اپنی ورزش سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ ایسے میں اگر کھانا تیار نہ ہو تو آپ ورزش سے پہلے ایک یا دو بسکٹ کھا سکتے ہیں۔ فائبر صحت کیلئے مفید ہیں، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں لوگوں کو کم فائبر والی غذا کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ اسے ہضم کرنا آسان ہوتا ہے۔ بسکٹ یہاں ایک اچھا آپشن ہے کیونکہ ان میں فائبر کا مواد کم ہوتا ہے اور یہ مزیدار بھی ہوتے ہیں۔ ایک بسکٹ ضروری وٹامنز اور معدنیات کی معمولی مقدار فراہم کرتا ہے۔ اس طرح بسکٹ صحت کیلئے اچھے ہوتے ہیں، ان میں سوڈیم بائی کاربونیٹ زیادہ ہوتا ہے۔