ناسا: مریخ پر موجود دریا میں شارک کے پیراکے سے مشابہ چٹانوں کی تصاویر جاری

image

گزشتہ ماہ اگست کی 18 تاریخ کو لی گئی یہ تصاویر پیریڈولیا مظہر کی ایک مثال ہے۔ روور اس وقت 16 ہزار فٹ گہری جھیل سے گزر رہا ہے جو قدیم وقتوں میں دریا کا ایک ڈیلٹا تھا۔

نیویارک: (ٹیکنالوجی) مریخ پر ناسا کے پرسیویرنس روور نے شارک کے پیراکے اور کیکڑے کے زنبور (دو شاخہ پنجہ) سے مشابہ چٹانوں کی تصاویر جاری کی ہے۔ مریخ کے جیزیرو گڑھے میں زندگی کے آثار کی تلاش کے لیے موجود یہ روور اس وقت 16 ہزار فٹ گہری جھیل سے گزر رہا ہے جو قدیم وقتوں میں دریا کا ایک ڈیلٹا تھا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے شارک کے پیراکے اور کیکڑے کے زنبور نما چٹانوں کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ’ایمیج آف دی ویک کی سیریز کے طور پر پیش کی۔

گزشتہ ماہ اگست کی 18 تاریخ کو لی گئی یہ تصاویر پیریڈولیا مظہر کی ایک مثال ہے۔پیریڈولیا ایک ایسا مظہر ہوتا ہے جس میں دماغ دیکھے جانی والی چیز کو کسی بامعنی تصویر میں بدل دیتا ہے جو کہ حقیقت میں نہیں ہوتی، جیسا کہ بادلوں پر شکلیں دیکھنا۔