بھارت سنگین خطرے کی زد میں: مودی حکومت بے بس

image

 مودی حکومت کی نالائقی سے بھارت میں مہلک وبائی وائرس نیپا پھوٹ پڑا، بہت سی قیمتی جانوں کا ضائع ہو چکا ہے، بھارت شدید خطرے کی زد میں آ گیا۔

دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس نیپا پھوٹ پڑا جس کے باعث سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکیں اور درجنوں متاثر ہیں لیکن اس کے تدارک کے لیے مودی سرکار کی ناقص حکمت اور صحت کے شعبے میں نااہلی سامنے آ گئی ہے، متعلقہ حکام نیپا وائرس کی وجہ معلوم کرنے ممیں ناکام ہیں مہلک وائرس کے سامنے مودی حکومت بے بس ہو گئی۔

بین الااقوامی سطع پر بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی بدنامی کے بعد اب نیپا وائرس بھارتی حکومت  کے چیلنج ہے، بھارتی ذرائع کے مطابق اب تک متعلقہ حکام نیپا وائرس کی وجہ معلوم کرنے میں مصرف ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وائرس جانوروں خصوصاً چمگادڑوں کے ذریعے انسانوں میں پھیلتا ہے جو انتہائی مہلک اور تقریباً 45 دن کے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپا وائرس اتنا خطرے ناک ہے کہ بروقت اقدامات نہ کیے جائیں تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے، بھارت میں اس وائرس سے اب تک 706 افراد متاثر ہو کر متعدد موت کے منہ میں چلے گئے، اس کی وجہ سے کیرالہ میں نظام زندگی مفلوج ہو گئی، اسکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے، بھارت اس وقت سنگین خطرے میں ہے۔