چیٹ جی پی ٹی سے مقابلہ: گوگل کی طرف سے اپنا چیٹ بوٹ متعارف

image

 ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا اپنا چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر معلومات کی تلاش کے لیے گوگل کو حالیہ تاریخ میں پہلی بار مسابقت کا سامنا ہے۔ 

بیجنگ: (ٹیکنالوجی ڈیسک) گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کو ٹکر دینے کے لئے اپنا مصنوعی ذہانت اے آئی سافٹ ویئر جیمنائی تیار کرلیا ہے جس کا جلد متعارف ہونے کا امکان ہے۔دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے کمپنیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو جیمنائی کے ابتدائی ورژن تک رسائی بھی دے دی ہے، جیمنائی اوپن اے آئی کے جی پی ٹی 4 ماڈل کا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل نے گزشتہ سال مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کے اجراء کے بعد رواں سال مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوگل کا چیٹ بوٹ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اوپن اے آئی کمپنی کی مدد سے چلنے والا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی دنیا بھر میں معروف ہو رہا ہے۔ اس چیٹ بوٹ سے مکالمے اور سوالات کے ذریعے انٹرنیٹ پر موضوعات کی تلاش کی جا سکتی ہے۔ یہ چیٹ بوٹ صارفین کے سوالات کے مطابق نہ صرف جواب دیتا ہے بلکہ اسے جس لکھاری کی طرزِ تحریر کا کہا جاتا ہے تو وہ اسی طرزِ تحریر میں جواب لکھتا ہے۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے مطابق گوگل کا یہ چیٹ بوٹ مشکل مسائل کو عام فہم الفاظ میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھے گا جب کہ یہ کسی محفل کی منصوبہ بندی سمیت روز مرہ کے مسائل سے متعلق بھی تجاویز دے سکے گا۔

دوسری جانب مائیکروسافٹ نے بھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اوپن اے آئی کے میدان میں مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایسی دوڑ شروع ہو جائے گی جو اس سے پہلے کمپیوٹرز، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے میدان میں مسابقت کے دوران دیکھنے میں آئی تھی۔