پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات

image

فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فریٹ ریٹ میں 1.60 روپے اضافہ ہوا، او ایم سی مارجن اور ڈیلرز کمیشن مزید بھی بڑھایا جائے گا، عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت 88.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی: (اکانومی ڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع اور روپے کی بے قدری شامل ہے۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کمیشن 7 روپے 41 پیسے تک ہو گیا ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق او ایم سی مارجن اور ڈیلرز کمیشن مزید بھی بڑھایا جائے گا۔دستاویز کے مطابق فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فریٹ ریٹ میں 1.60 روپے اضافہ ہوا ہے۔  پٹرول پر فی لیٹر فریٹ ریٹ 3.77 روپے سے بڑھ کر 5.37 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمت 88.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ روپے کی بے قدری ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کی منافع خوری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی۔