پاکستان کا ڈیجیٹل فنانس کے عالمی نظام میں فعال کردار پر زور

image


اسلام آباد: (بزنس ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ورچوئل اثاثوں کے شعبے میں بلال بن ثاقب کی قیادت کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام نئے سرے سے تشکیل پا رہا ہے اور گلوبل ساؤتھ کو اس کے قواعد کی تشکیل میں شریک ہونا ہوگا۔ ان کے مطابق پابندیاں ٹیکنالوجی کی پیش رفت نہیں روکتیں بلکہ ریاست کو اس میدان سے باہر کر دیتی ہیں، جبکہ حکومتوں کو کمیٹیوں کے بجائے ٹیکنالوجی کی رفتار کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔

چیئرمین پی وی اے آر اے نے بتایا ہے کہ پاکستان نے آٹھ سالہ بینکنگ پابندی سے ورچوئل اثاثوں کے ریگولیٹری نظام تک کا سفر چھ ماہ میں طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکنائزیشن سے ترسیلاتِ زر کو تیز اور کم لاگت بنایا جا سکتا ہے، جبکہ پاکستان میں قرضوں اور سکوک کی ٹوکنائزیشن پر غور جاری ہے؛ ترقی پذیر ممالک کے مسائل بڑے ہونے کے باوجود بڑی آبادی ڈیجیٹل فنانس میں نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔