ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ

image


اسلام آباد: (بزنس ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.57 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سالانہ مہنگائی کی شرح 11.97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

آٹا 5.69 فیصد اور مرغی 4.93 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ دال چنا، ٹماٹر، پٹرول اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، تاہم 6 اشیاء سستی اور 25 کی قیمتیں برقرار رہیں۔

سالانہ بنیادوں پر اگر دیکھا جائے تو پیاز 100 فیصد سے زیادہ مہنگا ہو چکا ہے۔ ایل پی جی، بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 40 سے 68 فیصد تک بڑا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب آلو، ٹماٹر، چینی اور انڈے گزشتہ سال کے مقابلے میں سستے ہوئے ہیں۔