کینسر سے بچاؤ کی ویکسین حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول میں شامل

image

بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے مربوط حکمت عملی تشکیل، قومی الیکٹرانک امیونائیزیشن رجسٹری کا جلد آغاز ہونے والا ہے، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسین کو ای پی آئی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ویکسینیشن کے حوالے سے مربوط حکمت عملی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ قومی الیکٹرانک امیونائیزیشن رجسٹری کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس عمل سے پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ نیشنل الیکٹرانک رجسٹری کے تحت ہر بچے کا ڈیٹا سسٹم میں درج ہو جائے گا اور بچے کے والدین کو ویکسینیشن کی تاریخ کے حوالے سے الرٹ موصول ہو گا۔

ندیم جان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام تیزی سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب گامزن ہے تاکہ ملک بھر کے طول وعرض میں کوئی بچہ یا بچی ویکیسنیشن سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے کہا ایف ڈی آئی کو جو اہداف دیے ہیں ان کو خود مانیٹر کرتا رہوں گا۔