لہسن کے طبی فوائد اور نقصانات

لہسن جسمانی صحت کیلئے انتہائی مفید، لہسن کے استعمال سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، لہسن کے بے پناہ فوائد کیساتھ ساتھ اسکے کچھ مضر اثرات بھی ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لہسن ہماری جسمانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ بہت سے پکوانوں میں خوشگوار اور لذیذ ذائقے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں بہت سے لوگ صحت کے مقاصد کیلئے لہسن کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں جیسے مصری، یونانی، رومی، چینی اور جاپانی بھی شامل ہیں۔
تازہ لہسن، لہسن کا پاؤڈر، اور لہسن کا تیل کھانے میں بھرپور ذائقہ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لہسن کے استعمال سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ یہ کینسر کے خلاف حفاظت میں مدد کر سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق لہسن ایتھروسکلروسیس سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایتھروسکلروسیس ایک دائمی بیماری ہے جو سوزش اور ریشے دار چربی کے ذخائر کی وجہ سے شریانوں کی دیوار کو پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ لہسن کے سپلیمنٹ خون میں چربی کی زیادہ مقدار والے لوگوں میں کم کثافت والے لیپو پروٹین کی سطح کو کم کر سکتے ہیں۔
لہسن کے بے پناہ فوائد م کیساتھ ساتھ اسکے کچھ مضر اثرات بھی ہیں۔ اسے کھانے سے منہ اور جسم میں بدبو پیدا ہو سکتی ہے۔ سینے اور معدے میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔ پیٹ خراب ہو سکتا ہے۔ یہ ضمنی اثرات کچے لہسن کے ساتھ زیادہ نمایاں ہو سکتے ہیں۔ لہسن کے سپلیمنٹس لینے سے خون بہنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لہسن کو مختلف قسم کے سوپ، چٹنی، پاستا، گوشت، چکن، شیلفش، پیسٹو اور روٹی وغیرہ کے ساتھ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔