دودھ میں کچا انڈہ ملا کر پینے کے حیرت انگیز فوائد

کچا انڈہ ہڈیوں اور پٹھوں کیلئے بےحد مفید، نزلہ و زکام اور جلد کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے جب سارے وٹامنز ہمیں روزانہ حاصل ہوتے ہیں تو باقی کئی بیماریوں کے علاوہ ہم کینسر سے بھی بچ سکتے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ویسے تو سردی کے موسم میں انڈے بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں، لیکن آج میں جانیں گے کہ کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر کیسے پیا جاتا ہے۔ انڈے اور دودھ کی غذائیت کے حوالے سے تو ہم سب ہی واقف ہیں مگر کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یوں تو یہ پینا تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے فوائد جان کر آپ ایسا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ہم اکثر انڈہ کھاتے ہیں مگر مختلف طریقوں سے پکا کر یعنی فرائی کرکے، ابال کر یا آملیٹ وغیرہ بنا کر کھاتے ہیں، مگر انڈے کو پکانے سے اس کے اندر موجود غذائیت پروٹین، زنک، وٹامن ڈی وغیرہ کم ہوجاتی ہے۔ اگر سردی کے موسم میں کچا انڈا اور دودھ استعمال کیا جائے تو اس کے بےشمار فوائد حاصل ہوں گے۔ اس سے ہم مختلف جسمانی الرجی سے بچ سکتے ہیں اس کے علاوہ گلے کی خرابی، نزلہ و زکام اور جلد کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
کچے انڈے میں وٹامن بی 12 اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کچے انڈے میں وٹامن اے، ڈی ، ای اور کے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہماری مجموعی صحت کیلئے بےحد مفید ہیں۔ جہاں کچا انڈا پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے وہیں اس میں ہیبو فلائیون بھی ہوتا ہے اس کے استعمال سے ذہن تیز ہوتا ہے دماغی کمزوری بھی دور ہوتی ہے اور یاداشت بھی تیز ہوجاتی ہے۔
کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے جب سارے وٹامنز ہمیں روزانہ حاصل ہوتے ہیں تو باقی کئی بیماریوں کے علاوہ ہم کینسر سے بھی بچ سکتے ہیں۔ کچے دودھ اور انڈے کے استعال سے کینسر ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہو جاتا ہے۔ ہڈیوں اور پٹھوں کیلئے انڈا اور دودھ دونوں ہی بےحد مفید ہیں، کمزور ہڈیوں اور کمزور پٹھوں والے لوگ اگر روزانہ ایک عدد کچا انڈا دودھ میں ملا کر پی لیں تو اس سے ہڈیوں کی کمزوری دور ہو گی اور پٹھے مضبوط ہوں گے۔ ایک کچے انڈے میں چھ گرام پروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ ہمارے جسم کے مرمت کیلئے بہت ضروری ہے۔