پوسٹ شیئرنگ کے حوالے سے تھریڈز کی نئی پالیسی

image

شیئر کی گئی پوسٹ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر روکنا ممکن، نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے تھریڈز ایپ کو اپڈیٹ کرنا ضروری، پرائیوسی سیٹنگ میں جا کر سجسٹنگ پوسٹ آن ادر ایپس کا آپشن سلیکٹ کرنے کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک پر سجیسشن آف کرنی ہو گی۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تھریڈز نے ایک ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔ تھریڈ صارفین کیلئے اب شیئر کی گئی پوسٹ کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روکنا ممکن ہو گیا ہے۔ اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو سب سے پہلے تھریڈز ایپ کو اپڈیٹ کرنا ہو گا۔

ایپ کو اپڈیٹ کرنے کے بعد صارفین تھریڈز پوسٹ کو میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے سے روکنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ایپ اسکرین پر اوپر دائیں جانب دو لکیروں کو کلک کرتے ہوئے پرائیوسی میں جا کر سجسٹنگ پوسٹ آن ادر ایپس کے آپشن میں جانا ہو گا۔ یہاں پر انسٹاگرام اور فیس بک پر سجیسشن آن/آف کا آپشن ظاہر ہو گا۔ اس آپشن کو آف کرنے کے بعد تھریڈز پوسٹ انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام اور فیس پر گزشتہ کچھ مہینوں سے "فار یو آن تھریڈز" کا کیروزل نمایاں ہو رہا تھا۔ صارفین کی شکایات کا جواب دیتے ہوئے تھریڈز نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کی آراء سن رہا ہے۔ صارفین کی ڈیمانڈ پر اب کمپنی کی جانب سے پوسٹ دکھانے یا نہ دکھانے کا آپشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔