واٹس ایپ بیک اپ کیلئے 15 جی بی مفت گوگل ڈرائیو اسٹورج
اسٹورج فل ہونے پر صارفین کو ڈرائیو کی اسٹوریج بڑھانے کا آپشن بھی دستیاب، صارفین کو غیر ضروری فائلز کو ڈیلیٹ کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی، گوگل اکاؤنٹ استعمال نہ کرنے والے صارفین کیلئے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر منتقل ہوتے وقت واٹس ایپ چیٹ ٹرانسفر کا آپشن موجود رہے گا۔
کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ اور گوگل کی جانب سے بیک اپ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صارفین کو چیٹ ہسٹری بشمول تصاویر اور ویڈیو کے بیک اپ کیلئے 15 جی بی مفت گوگل ڈرائیو اسٹوریج فراہم کی جائے گی۔ اسٹورج کا سائز کم رہ جانے پر صارفین کو غیر ضروری فائلز کو ڈیلیٹ کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی۔
واٹس ایپ کے مطابق دسمبر میں نئی تبدیلی پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ اسٹورج فل ہونے پر صارفین کو ڈرائیو کی اسٹورج بڑھانے کا آپشن بھی دستیاب ہو گا۔ صارفین کلاؤڈ اسٹوریج کو بڑھانے کیلئے گوگل ون پلین کا انتخاب کر سکیں گے۔
بیٹا صارفین کیلئے یہ نیا فیچر آزمائشی طور پر دسمبر میں پیش کر دیا جائے گا۔ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے یہ تبدیلی 2024ء کی پہلی ششماہی میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ گوگل اکاؤنٹ استعمال نہ کرنے والے صارفین کیلئے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر منتقل ہوتے وقت واٹس ایپ چیٹ ٹرانسفر کا آپشن موجود رہے گا۔