کسی واٹس ایپ چینل کو فالو نہ کرنے والے صارفین کیلئے اسٹیٹس میوٹ کا آپشن بحال

image

صارفین کو اب تھری ڈاٹس مینو کے ذریعے علیحدہ سیکشن میں جانے کی ضرورت نہیں، فلٹر صارفین کو تازہ ترین اسٹیٹس اپ ڈیٹس کی نمائش پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دے گا، صارفین کو اپنی موجودہ ترجیحات کے مطابق مخصوص فلٹر کو منتخب کر کے دیکھنے کا کنٹرول حاصل ہو گا۔ 

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ نے اسٹیس میوٹ کے فیچر کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیچر صرف ان صارفین کیلئے بحال کیا جائے گا جو کسی چینل کی پیروی نہیں کرتے۔ کسی چینل کی فالو نہ کرنے والے صارفین کو تھری ڈاٹس مینو کے ذریعے علیحدہ سیکشن میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو فلٹر کرنے کیلئے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے۔ یہ فلٹر آپ کے کنٹیکٹس سے تمام اسٹیٹس اپ ڈیٹس دکھائے گا۔ یہ فلٹر صارفین کو تازہ ترین اسٹیٹس اپ ڈیٹس کی نمائش پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت بھی دے گا۔

نیا فیچر خاص طور ان صارفین کیلئے فائدہ مند ہو ثابت ہو گا جو اپنے رابطوں سے تازہ ترین اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو پرانی اپ ڈیٹس کے ذریعے سکرول کیے بغیر دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ فیچر صارفین کو اس مواد کا ٹریک رکھنے میں مدد فراہم کرے گا جو وہ پہلے دیکھ چکے ہیں۔ صارفین کو اب اپنی موجودہ ترجیحات کے مطابق مخصوص فلٹر کو منتخب کر کے دیکھنے کا کنٹرول حاصل ہو گا۔