کے ایس ای 100 انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 598 پوائنٹس کا اضافہ، 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گیا تھا۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 598 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد 100انڈیکس 57 ہزار 676 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 

گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 57 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔ اسی طرح 10 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 55 ہزار کی سطح پر پہنچا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے بینچ مارک انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس عبور کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے اجراء کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔