یکم جنوری سے غیر استعمال شدہ سمز پر 200 روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا امکان

سم ڈس اوننگ چارج کے حوالے سے پی ٹی اے کی وضاحت، پاکستان میں سیلولر موبائل آپریٹرز نے عوام کو مفت موبال سمیں فراہم کیں، بہت سے صارفین 2 یا اس سے بھی زائد غیر ضروری سمز اپنے پاس رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔
اسلام آباد: (ٹیکنالوجی ڈیسک) پاکستان میں سیلولر موبائل آپریٹرز کی جانب سے عوام کو مفت موبال سمز فراہم کی جاتی ہیں۔ فری ملنے کے باعث عوام ایسی سمز بھی لے لیتے ہیں جنکی انھیں ضرورت نہیں ہوتی۔ یہی وجہ کے بہت سے صارفین کے پاس 2 یا اس سے بھی زائد سمز موجود ہوتی ہیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل سم استعمال نہ کرنے والے صارفین پر جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی گئی ہے۔ 6 ماہ کے عرصے تک سم استعمال کرنے والے صارفین پر 200 روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی غیر ضروری سمز 31 دسمبر، 2023ء تک واپس کر دیں، مقررہ تاریخ کے بعد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلولر موبائل آپریٹرز یکم جنوری 2024ء سے 6 ماہ سے کم مدت کی سمز پر 200 روپے تک ”سم ڈس اوننگ چارج“ عائد کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنے نام پر رجسٹرڈ سموں کی موجودہ حیثیت چیک کرنے کیلئے ویب سائٹ https://cnic.sims.h پر جاکر شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیشز کے انٹر کریں یا پھر شناختی کارڈ نمبر 668 پر سینڈ کریں۔