انسٹا گرام پر تھریڈز کے بار بار بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن سے صارفین پریشان

image

اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے باوجود بھی نوٹیفکیشن کا سلسلہ جاری، سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کو 5 ماہ قبل لانچ کیا گیا، بار بار آنے والے نوٹیفکیشن سے پریشان صارفین نے شکایات کیلئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا ہے۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) انسٹاگرام صارفین کو تھریڈز کی جانب سے مسلسل نوٹیفکیشن بھیجے جا رہے ہیں۔ صارفین ان بار بار کے نوٹیفکیشن سے تنگ آ چکے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے باوجود بھی نوٹیفکیشن مل رہے ہیں۔

اس حوالے سے انسٹاگرام صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ صارفین سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شکایات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کو 5 ماہ قبل لانچ کیا گیا تھا۔ 

اب انسٹا گرام صارفین کو نئی ایپ پر لانے کیلئے بار بار نوٹیفکیشن بھیجے جا رہے ہیں۔ بار بار کے نوٹیفکیشن سے پریشان صارفین نے شکایات کیلئے ایکس کا سہارا لیا ہے۔ ایک صارف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میٹا انسٹاگرام صارفین کو کھینچ کر تھریڈز میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا کوئی طریقہ بتایا جائے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’انسٹاگرام، براہ مہربانی مجھے تھریڈز نوٹیفکیشن بھیجنا بند کرو۔