فیس بک میسنجر میں مختلف ایموجیز کا اضافہ

دوستوں کے پیغامات پر ایموجیز سے جذبات کا اظہار کرنا ممکن، اب صارفین اپنی پسند کے ایموجیز کو سیٹ کر سکیں گے، صارفین کو ایموجیز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) زفیس بک میسجنگ ایپ میسنجر میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت میسنجر میں مختلف قسم کے ایموجی شامل کئے گئے ہیں۔ اگرچہ میسنجر میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن پہلے سے ہی موجود تھا مگر اب اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
میسنجر صارفین کو اب ایموجیز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ میسنجر ایپ میں صارفین کی آسانی کیلئے مختلف ایموجی ری ایکشنز سجیسٹ کئے جائیں گے۔ صارفین ان ایموجیز کے ذریعے دوستوں کے پیغامات پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اپنی پسند کے ایموجیز کو سیٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین کیلئے چیٹ کا تجربہ زیادہ پُر لطف ہو جائے گا۔ صارفین کیلئے کسی بھی میسج پر فوری ریپلائی کرنا آسان ہو جائے گا۔