لذیذ اور شیریں پھل چیکو کے صحت پر مثبت اثرات

image

چیکو کا بہت سی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار، یہ پھل خوبصورتی میں اضافے کا باعث، وٹامن اے کی بھرپور مقدار رکھنے کے سبب چیکو بینائی کیلئے بھی مفید پھل ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیکو لذیذ اور شیریں ہونے کیساتھ غذائیت سے بھی بھرپور پھل ہے۔ اس پھل کو کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ چیکو مجموعی صحت پر اثر انداز ہونے کے ساتھ اور خوبصورتی میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق چیکو میں فائبر، وٹامن اے، سی اور بی1 کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے۔ معدنیات میں آئرن، فاسفورس، کوپر، کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔ چیکو میں شوگر کی بھی مقدار پائی جاتی ہے۔

چیکو معدے اور آنتوں کیلئے مفید پھل ہے۔ چیکو نظام ہاضمہ کی کارکردگی درست کرنے والے انزائمز پیدا کرتا ہے جس سے بدہضمی کی شکایت دور ہوتی ہے۔ چیکو قوت مدافعت کو مضبوط کر کے بہت سی بیماریوں سے بچانے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چیکو کا استعمال الرجی میں بھی راحت دیتا ہے۔ وٹامن اے کی بھرپور مقدار رکھنے کے سبب چیکو بینائی کیلئے بھی مفید پھل ہے۔ اس میں موجود وٹامن ڈی توانائی فراہم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔