جنوبی کوریا کا رات کی تاریکی میں دیکھنے والا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں داخل

image

 

جاسوس سیٹلائٹ کو جنوبی کورین سیٹلائٹ اسپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا، اس سے قبل شمالی کوریا نے 2018ء میں اپنا فوجی جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیا، الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ ڈیوائس کی مدد سے رات کے اندھیرے اور بادلوں کے پار بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سیول: (ٹیکنالوجی ڈیسک) جنوبی کوریا کا فوجی جاسوسی کی غرض سے بھیجا جانے والا مصنوعی سیارہ اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ اس سیٹلائٹ کو جنوبی کورین سیٹلائٹ اسپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔ جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کے مطابق لانچ کے بعد سیٹلائٹ کا اوورسیز گراؤنڈ اسٹیشن سے رابطہ قائم ہو گیا ہے۔

جنوبی کوریا کا یہ جاسوس سیٹلائٹ ایک الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ ڈیوائس ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے رات کے اندھیرے اور بادلوں کے پار بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس مصنوعی سیارے کی مدد سے شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے گی۔ 

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی جانب سے بھیجا گیا یہ پہلا جاسوس سٹلائٹ ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے 2018ء میں اپنا فوجی جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیا تھا۔ شمالی کوریا کے جاسوس سیٹلائٹ کے لانچ ہونے کے بعد جنوبی کوریا نے بھی جاسوسی کی سرگرمیوں پر سے پابندیاں ہٹا دی تھیں اور اپنا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔