بھارت میں ہاسٹل کی اچانک 5 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد طلبہ دب گئے

image


نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طلبہ کے نجی ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 طلبہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئے اور متعدد طلبہ ملبے تلے دب گئے، عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،  ریسکیو ٹیموں نے اب تک 11 افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 سے 50 طلبہ کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

طلبہ کے ہاسٹل کی گرنے والی عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع تھا، عمارت کا مرمتی کام بھی جاری تھا، جس کے دوران عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم حادثے کی حتمی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ بھارتی پولیس ریسکیو ادارے اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طلبہ کہ ہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا، عمارت گرنے سے 7 طلبہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریسکیو ادارے بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹا کر مزید افراد کی تلاش کررہے ہیں۔ عمارت میں طلبہ سمیت متعدد افراد موجود تھے اور امدادی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں۔