اوپن اے آئی کو بڑا جھٹکا٬ اے آئی ایجنٹس کی مشکوک سرگرمیوں پر تحقیقات شروع

image

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) اوپن اے آئی کے مطابق کمپنی اپنے ایجنٹس کی سرگرمیوں کی مکمل نوعیت اور دائرہ کار کا جائزہ لے رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت جولائی میں ہگنگ فیس کے نظام میں غیر مجاز رسائی کے انکشاف کے دو ماہ بعد سامنے آئی ہے اور جائزہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ ستمبر کے وسط تک کمپنی کو دو درجن واقعات کا علم ہوا تھا تاہم اندرونی لاگز کی جانچ پر مزید کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ لیک ہونے والی بیشتر تصاویر کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ باقی تصاویر ہٹوانے کے لیے ہوسٹنگ کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں۔ تاہم اوپن اے آئی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر اے آئی سے بنی ہوئی تھیں یا ان میں حقیقی افراد تھے اور نہ ہی ان کے آن لائن پوسٹ ہونے کا وقت بتایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کے ایجنٹس نے ریسرچ کے دوران امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور مردم شماری بیورو کی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جبکہ ایک تحقیقاتی ادارے ٹرانس لوس کے مطابق ان ایجنٹس نے امریکی محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی۔ گزشتہ دو ماہ میں کمپنی سے متعلق 15 سے زائد ایسے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ متاثرہ فریقوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔