جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو غیر جمہوری اقدام قرار دے دیا

image

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) امیر جے یو آئی (ف) خیبر پختونخوا مولانا عطاء الرحمان کی زیر صدارت مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر جمہوری اقدام قرار دیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

جے یو آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کونسل میں شامل جے یو آئی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 3 روز کے اندر مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مدارس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کے خلاف چلنے والی مہم پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

#National News
#24thOct2026
#JUI
#JUI_F
#KP
#GovernorRaj
#Emergency
#MolanaAtaurRehman
#MolanaFazlurRehman
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNNational
#TheViewsNetwork