واٹس ایپ کی دھماکہ خیز اپڈیٹ
کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے دھماکہ خیز اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔ اب واٹس کے ایک گروپ میں 1500 لوگوں کو شامل کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 1024 لوگ شامل ہو سکتے تھے۔
اب گروپ ایڈمن کو الگ الگ گروپ بنانے کی ضرورت نہیں ہو گی، وہ ایک ہی گروپ میں 1500 لوگوں کو شامل کر سکے گا۔ یہ سہولت کمیونٹی گروپ چیٹس میں بھی دستیاب ہو گی۔ نئی اپڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں صارفین کے لیے آہستہ آہستہ آ رہی ہے، اس لیے کچھ لوگوں کو ابھی پرانی حد 1024 ہی نظر آئے گی۔
واٹس ایپ نے اس کے ساتھ اور بھی نئے فیچرز فراہم کیے ہیں۔ اب گروپ میں سب کو ایک ساتھ ٹیگ کرنے کے لیے @all کا آپشن اور پولز کے لیے آخری تاریخ بھی لگائی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ اب گروپ کے پیغامات کو ہمیشہ کے لیے پن بھی کیا جا سکے گا۔ نئے آنے والے ممبرز کو اب پرانے پیغامات بھی دکھائی دیں گے، تاکہ انہیں پوری بات سمجھ آ سکے۔