پی ایس ایل 12 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری کو ہوگی، افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا

image

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تمام فرنچائزز کے لیے اپنے اسکواڈز میں کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ قواعد کے تحت ہر فرنچائز براہِ راست سائن کیے گئے کھلاڑیوں سمیت زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی برقرار رکھ سکتی ہے۔

تاہم، سات کھلاڑی برقرار رکھنے والی فرنچائز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ گزشتہ نیلامی کی سب سے مہنگی کیٹیگری میں شامل کسی ایک کھلاڑی کو ریلیز کرے۔ اس شرط کا اطلاق زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی برقرار رکھنے والی ٹیموں پر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 12 کے لیے ہر فرنچائز کی سیلری کیپ 45 کروڑ روپے مقرر کی ہے، تاہم نئی براہِ راست سائننگ یا گزشتہ سیزن میں براہِ راست سائن کیے گئے کھلاڑی کو برقرار رکھنے کی صورت میں یہ حد 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہو سکے گی۔ ہر فرنچائز کے لیے کھلاڑیوں پر کم از کم 36 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

#SportsNews
#27thNov2026
#PakistanChinaRelations 
#AhsanIqbal
 #CPEC 
#ChinaTrade
 #GwadarPort #EconomicCooperation
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNSports 
#TheViewsNetwork