انسانی صحت کو خراب کرنے والی روزمرہ کی 10 عادات

image

فزیکل تھراپسٹ کرس بوئیچر کا روزمرہ عادات سے متعلق اہم انکشاف، روزمرہ کی 10 عادات وزن میں اضافے، نیند کو خراب کرنے اور لوگوں کو کم توانائی بخشنے کا باعث بنتی ہیں، اپنی فہرست کو انہوں نے 7 لاکھ افراد کے تجزیے کے بعد آن لائن شیئر کیا۔ 

نیویارک: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انسانی صحت کو متاثر کرنے والی روزمرہ کی 10 عادات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ امریکہ کے جنوبی کیرولائنا میں ایک فزیکل تھراپسٹ، کرس بوئیچر نے ان عادت کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ روزمرہ کی یہ عادات انسانی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ کرس بوئیچر سوشل میڈیا پر روزمرہ کی صحت سے متعلق تجاویز اور وزن کم کرنے کے کارآمد مشورے دیتے ہیں اور اس وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی بہت بڑی فالوینگ ہے۔ حالیہ تحقیق پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ایسی 10 روز مرہ کی عادات کا انکشاف کیا جو وزن میں اضافے، نیند کو خراب کرنے اور لوگوں کو کم توانائی بخشنے کا باعث بنتی ہیں۔ 

اپنی فہرست کو انہوں نے 7 لاکھ افراد کے تجزیے کے بعد آن لائن شیئر کیا۔ فہرست میں شامل صحت پر برا اثر ڈالنے والی 10 عادات درج ذیل ہیں۔ 

1- صبح اٹھتے ہی پہلی چیز کافی پینا 

2- بستر پر لیٹے لیٹے ای میلز اور نوٹیفکیشنز چیک کرنا

3- ناک کی بجائے منہ سے سانس لینا

4- سونے سے پہلے فون استعمال کرنا

5- ناشتے میں صرف اناج کھانا

6- بہت کم پروٹین کھانا

7- ایک ہی ڈیسک پر طویل مدت تک لگاتار کام کرتے رہنا

8- سوڈا اور جوس پینا

9- شراب نوشی کرنا

10- سوتے وقت آنکھوں پر تیز روشنی پڑنا