صحت کے لیے مسواک بہتر ہے یا ٹوتھ برش؟

image

مسواک میں موجود قدرتی اجزا دانتوں کو سفید کرتے ہیں، جراثیموں سے رکاوٹ فراہم کرتے ہیں، اور لعاب کے بہاؤ کو بڑھاتے ہیں۔

جھنگ: (ویب ڈیسک) منہ کی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام اور علاج کے لیے موثر مصنوعات کی عالمی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے ۔ تاہم منہ کی صفائی کرنے والے جدید آلات نے سب سے مؤثر منہ کی صفائی کرنے کے طریقے کو نظر انداز کر دیا ہے اور وہ ہے مسواک۔ مسواک پرانے زمانوں میں عرب، عراقی، یونانی اور رومی معاشروں میں دانتوں کی صفائی کے لیے عام تھی۔ حال ہی میں ایک کیمیائی معائنے سے انکشاف ہوا ہے کہ مسواک میں قدرتی اجزاء کی بھرمار ہوتی ہے  جو کہ ٹوتھ برش میں نہیں ہوتی۔ 

معائنے میں پایا گیا کہ مسواک میں ایسکوربک ایسڈ، tri-methylamine، کلورائیڈ، فلورائیڈ، سلیکا،ریسنز اور سلواڈورین شامل ہیں جو سوجن اور زخمی مسوڑھوں کو ٹھیک کرنے اور مسوڑھوں پر محرک اثر پیدا کرنے، ٹارٹر اور دیگر میل کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسواک میں صحت بخش تیل، ٹینک ایسڈ، سلفر اور اسٹرولز بھی ہوتے ہیں جو انفیکشن کو روکتے ہیں، بدبو اور جراثیم کش خصوصیات سے منسوب ہوتے ہیں، دانتوں کو خراب ہونے سے روکتے ہیں اور ذائقے کے احساس کو بہتر بناتے ہیں۔