ایم ایم ون سیٹلائٹ کا تجربہ کامیاب رہا: چئیرمین سپارکو محمد یوسف خان

image

 پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کی کنیکٹوٹی کے پیچیدہ کام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تعلیم اور صحت کو جب ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا تو یہ پاکستان میں انقلاب برپا کرے گا، چئیرمین سپارکو۔

اسلام آباد: (ٹیکنالوجی ڈیسک) پاک سیٹ ایم ایم ون کی کامیاب ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سپارکو محمد یوسف خان کا کہنا تھا کہ 2001ء میں پاک سیٹ شروع کی۔ اب ایم ایم ون اور اگلے برسوں میں ایم ایم ٹو لانچ کریں گے۔ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔ سپارکو فوڈ سیکورٹی، فارمسٹری سمیت ترقیاتی شعبوں میں کردار ادا کررہا ہے۔ حکومت پاکستان نے اسپیس پالیسی منظور کی ہے جس سے سروسز میں بہتری آئے گی۔

پاک سیٹ ایم ایم ون کی کامیاب ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سپارکو محمد یوسف خان کا کہنا تھا کہ 2001ء میں پاک سیٹ شروع کی۔ اب ایم ایم ون اور اگلے برسوں میں ایم ایم ٹو لانچ کریں گے۔ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔ سپارکو فوڈ سیکورٹی، فارمسٹری سمیت ترقیاتی شعبوں میں کردار ادا کررہا ہے۔ حکومت پاکستان نے اسپیس پالیسی منظور کی ہے جس سے سروسز میں بہتری آئےگی۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑا ملک ہےجہاں دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ پہنچانا بہت مشکل ہے۔ پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کی کنیکٹوٹی کے پیچیدہ کام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہم پچھلی سات دہائیوں میں ایسا نہیں کر پائے۔