بہتر معیاری نیند دلانے والا آلہ تیار

image

اسمارٹ ہوم برانڈ ائیر تھنگ نے ویو انہانس نامی آلہ متعارف کرا دیا، آلہ سونے کے کمرے کے ماحول کو بہترین بنانے میں مددگار، یہ آلہ مجموعی طور پر پانچ عوامل پر نظر رکھتا ہے جن میں کاربن ڈائی آکسائیڈ، درجہ حرارت، ہوا سے پیدا ہونے والے کیمیکل، نمی اور ہوا کا دباؤ شامل ہیں۔ 

نیویارک: (ٹیکنالوجی ڈیسک) اسمارٹ ہوم برانڈ ائیر تھنگ نے نیند کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایک آلہ متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس آلے کو ویو انہانس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ آلہ کمرے کے ماحول کو بہتر بنا کر معیاری نیند دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ 

آلے میں نسب کمپیکٹ اسمارٹ مانیٹر کمرے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح اور دیگر عوامل کا جائزہ لیتا ہے۔ نیند سے متعلقہ ذاتی نوعیت کی رپورٹس اور بلٹ ان ٹیبل اسٹینڈ کے ساتھ یہ مانیٹر آپ کو اپنے سونے کے کمرے کے ماحول کو بہترین بنانے اور رات کی بہتر نیند حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروڈکٹ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر دی ویو انہانس کے نام سے149.99 ڈالرز میں دستیاب ہے۔

ویو انہانس مجموعی طور پر 5 عوامل پر نظر رکھتا ہے جن میں کاربن ڈائی آکسائیڈ، درجہ حرارت، ہوا سے پیدا ہونے والے کیمیکل، نمی اور ہوا کا دباؤ شامل ہیں۔ یہ سب آپ کی نیند کے معیار پر شدید اثر ڈال سکتے ہیں۔ اگر ان عوامل میں سے کسی ایک کی غیر معمولی سطح کا پتہ چل جاتا ہے تو آلہ آپ کو ائیرتھنگ ایپ کے ذریعے الرٹ کرتا ہے جس سے اندرونی ہوا کے معیار کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔