میٹھے سوڈے کے استعمال کے بے شمار جادوئی فوائد

image

بیکنگ سوڈے سے جسم میں موجود تمام زہریلے مادوں کا اخراج، میٹھے سوڈے میں لیموں کا پانی ملا کر معدے میں تیزابیت اور جسم میں بہت سی بیماریوں کا زیر علاج ہے۔

اسلام آباد: میٹھا سوڈا سفید رنگ کا پوڈر جو ہر کچن میں موجود ہوتا ہے جسے بیکنگ سوڈا کے نام سے بھی مشہور و معروف ہے اور بہت سے فوائد حاصل کرنے کیلٸے استعمال کیا جاتا ہے۔ میٹھے سوڈے کے نتائج یقیناً جادوئی ہوتے ہیں، گھر کی صفائی سے لے کر خوبصورتی میں بھی نکھار پیدا کرنے کیلئے میٹھا سوڈا استعمال کیا جاتا ہے۔ بیکنگ سوڈا، میٹھا سوڈا اور کھانے کا سوڈا ایک ہی نام سے جانا جاتا ہے جس کے لاتعداد فوائد ہیں۔ پرانے برتنوں اور چولہے پر جمی میل سے لے کر چہرے پر کیل، دانے، مہاسے اور ایکنی  کے خاتمے کیلٸے میٹھا سوڈا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر میٹھا سوڈا لیموں کے ساتھ ملا کر صفائی کی جائے تو اس کی صلاحیت میں 100 گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ میٹھے سوڈے اور لیموں کا مکسچر بنا کر زیادہ ضدی سے ضدی برتنوں، دیواروں، چولہے اور کھڑکیوں کے داغ دھبے آسانی سے ثابت کیے جا سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق میٹھا سوڈا اور لیموں پانی کا مرکب بنا کر پینے سے جسم میں موجود تمام زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں اور تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔ نظام انہضام کی کارکردگی میں بہتری اور معدے میں تیزابیت کی کمی ہوتی ہے۔ قبض سے چھٹکارا حاصل کیا جاتا ہے جبکہ آنتوں میں سوزش، گردوں میں صفائی اور سینے کی جلن میں واضح اور فوری کمی آتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آدھے لیموں کا رس ایک گلاس کے پانی میں ملاٸیں اور میٹھے سوڈے کا ایک چمچ اس میں شامل کر لیں، صبح نہار منہ اس مشروب کو پیٸں، لگاتار ایک ہفتے تک پینے کے بعد دو ہفتوں کا وقفہ کر لیں اور پھر صبح نہار منہ یہ مشروب بینا شروع کر دیں، اس عمل کے نتیجے میں جلد سے جھریوں کا خاتمہ، جوڑوں کے درد اور سوجن میں کمی اور جسم کے مدافعتی نظام مضبوط ہوں گے۔ مشروب کینسر سے بچاؤ کا باعث بھی بنتا ہے اور موٹاپے کے اضافے میں کمی لاتا ہے۔

دانت جگمگانے، ایک چٹکی بیکنگ سوڈا سانسوں کو تازہ بنانے کیلئے ٹوتھ برش پر چھڑکیں اور لیموں کے عرق کے چند قطرے ٹپکا دیں، اب ہلکے ہاتھ سے آہستہ آہستہ دانتوں کے گول دائروں میں برش کریں، پہلی بار ہی میں دانت چمکدار اور صاف نظر آئیں گے، اس عمل کو ایک ہفتے میں ایک ہی مرتبہ دہرائیں۔ ٹھوڑی، بلیک ہیڈ، ماتھے، اور چہرے پر پڑنے والے کالے نشان بے حد برے لگتے ہیں ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے تھوڑی مقدار میں بیکنگ سوڈا اور چند لیموں کے تازہ عرق کے قطرے لیں، اب انہیں مکس کرکے چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد چہرے کو دھو لیں اور موئسچرائزر لگا لیں۔

گھر میں ہی اپنی مینی اور پیڈی کیور کرنے والی خواتین کیلٸے ایک بہترین ٹوٹکا ہے، تھوڑی مقدار میں بیکنگ سوڈا گرم پانی میں ملائیں اور شیمپو سفید رنگ کا ڈال دیں، اب اس میں پندرہ منٹ کیلئے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کو بھگوئے رکھیں اس سے رنگت ہاتھ  اور پاؤں کی نکھر جائے گی، ایک چٹکی میٹھے سوڈے میں شہد اور لیموں کا رس ملانے میں ایکنی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس سے صرف ایک منٹ میں چہرے پر مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، ہر تین دن بعد یہ عمل دہرائیں، رنگت میں نکھار پیدا ہو جائے گا اور چہرہ چمکدار  نظر آئے گا، کیل، مہاسوں اور ایکنی کا خاتمہ بھی ہو جائے گا۔

بالوں میں سکری، آلودگی اور جمی خشکی شیمپو میں میٹھا سوڈا استعمال کرنے پر صفایا کیا جاتا ہے اور بال ملائم، سلکی اور قدرتی طور پر سیدھے ہو جاتے ہیں، میٹھا سوڈا  کپڑوں کی صفاٸی میں بہترین کردار ادا کرتا ہے، ڈیٹرجنٹ کے پانی میں میٹھے سوڈے کے ایک یا دو بڑے چمچ ملائیں اور مَل کر کپڑوں  کو دھو لیں، کپڑے ملائم اور چمکدار نظر آئیں گے اور ان سے اٹھنے والے پسینے کی بو کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔