ونڈوز 11 میں مصنوعی ذہانت کا فیچر شامل

image

مائیکروسافٹ کی ونڈوز میں جدت، کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ فیچر متعارف، یہ ٹاسک بار کی تمام ایپلی کیشن اور پروگرامز میں استعمال ہوسکے گا۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کروادیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کمپنی نے اسے ’کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ‘ کا نام دیا ہے، یہ ٹاسک بار کی تمام ایپلی کیشن اور پروگرامز میں استعمال ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ کی طرح کو پائلٹ پیچیدہ سوالات کے آسان الفاظ میں جواب دے گا۔ یہ ونڈوز کے ساتھ منسلک ہے، اسلیے اے آئی اسسٹنٹ مختلف تکنیکی سیٹنگ کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ڈیجیٹل اسسٹنٹ ایپس میں نظر آنے والے مواد کی سمری تیار کر سکے گا۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اس کی مدد سے ہر صارف کیلئے ونڈوز سیٹنگز کو بہتر کرنا یا بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے پسندیدہ ایپس سے کنکٹ ہونا آسان ہو جائے گا۔ فی الحال، مائیکروسافٹ ونڈوز کو پائلٹ صرف ٹیکسٹ ٹول ہے۔ تاہم کمپنی اسے وائس اسسٹنٹ بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔