آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق تہران کا دوٹوک مؤقف سامنے آ گیا

image

تہران: (ویب ڈیسک) امریکا نے قطر کے ذریعے ایران کو نئی تجاویز پہنچا دی ہیں۔ ان تجاویز میں آئندہ مذاکرات کیلئے روڈ میپ اور ٹائم فریم شامل ہے۔ ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلافات برقرار ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق واشنگٹن جوہری پروگرام پر مذاکرات پہلے شروع کرنے پر زور دے رہا ہے۔

ایرانی مؤقف ہے کہ امریکا کو پہلے اپنی سابقہ یقین دہانیوں اور وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔ تہران نے پابندیوں میں نرمی اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کو اہم شرائط قرار دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق بنیادی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے امریکا کی جانب سے کچھ تجاویز ایران کو موصول ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط تسلیم کیے جانے کی صورت میں 7 دن کے اندر آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔