مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کی ریاض کیلئے پروازیں معطل

image

کراچی: (نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 753 اور ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 754 منسوخ کردی ہیں۔ ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے پی آئی اے کے کال سینٹر 111-786-786 پر رابطہ کرکے پرواز کی تازہ صورتحال معلوم کرلیں۔ پی آئی اے نے اس فیصلے سے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر سعودی عرب کی تمام پروازیں معطل ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔

یہ فیصلہ سعودی ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق 6 اور 7 اکتوبر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملوں میں ایک پاکستانی شہری سمیت 3 افراد جانبحق اور 36 زخمی ہوئے تھے۔


#NationalNews
#9thOct2026
#PIA
#Saodia
#FlightOpration
#Karachi
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork